
گلگت (آئی پی ایس) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز اپنے ایک بیان میں کہا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور ان کی کابینہ کو مسلم لیگ کی سابق حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے اورجائزہ لینے کے بجائے گلگت بلتستان میں موجود عوامی مفادات کے مسائل پہ سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ ایک برس ان نااہل لوگوں کی وجہ سے ترقی کا عمل روک چکا ہے اس حکومت کے اپنے بجٹ کے پہلے سال کے سارے منصوبے اس وقت محکمہ پلاننگ میں پھنس گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام ہر دوسرے دن مسائل کی وجہ سے احتجاج پہ مجبور ہیں۔