اہم خبریںبین الاقوامی

چین مالٹا کے ساتھ با ہمی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہش مند ہے، چینی صدر

بیجنگ، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے مالٹا کے صدرجارج ویلا کیساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور مالٹا کے سفارتی تعلقات کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ چین ، مالٹا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کیتعلقات کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔دونوں فریقوں کو باہمی احترام اور باہمی اعتماد پر قائم رہنا چاہیے، ایک دوسرے کے منتخب کردہ ترقیاتی راستے کا احترام کرنا چاہیے اور اس کی حمایت جاری رکھنی چاہی۔ باہمی تشویش کے امور پر رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے اور عملی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا چاہییاور اقتصادی وتجارتی سرمایہ کاری، طب ، صاف توانائی، نقل و حمل اور لاجسٹکس جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ،مالٹا کے ساتھ چین-یورپی یونین تعاون کی عمومی سمت کو برقرار رکھنے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔جارج ویلا نے کہا کہ ان کا ملک ،چین اور مالٹا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔مالٹا "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر سے حاصل ہونے والے نادر مواقع کی قدر کرتا ہے اور چین کے ساتھ متعلقہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مالٹا اور چین کے تعلقات اگلے 50 سالوں میں مزید بہتر ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker