اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ملاقات کی جس میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اور وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، پی ٹی آئی سندھ کے صدر اوروزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے بھی شرکت کی ۔وزیراعظم نے تمام پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔وزیراعظم نے مختلف صوبوں،علاقوں میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارکنوں کو موثر انداز میں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker