کو لمبو ()
سری لنکن صدر گوتا پایا راجا پاکسے نےسری لنکا کے دورے پر آئے ہوئے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔چینی میڈ یا کے مطا بق
سری لنکن صدر نے انسداد وبا ، سری لنکا میں اقتصادی احیا اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں چین کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا، چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور "ربر- چاول معاہدے” پر دستخط کے 70 سال مکمل ہونے کے حوالے سے سلسلہ وار سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا نیز سری لنکا چین کے ساتھ معیشت و تجارت ،سرمایہ کاری،سیروسیاحت اور بنیادی تنصیبات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ ستر برس قبل چین اور سری لنکا نے”ربر- چاول معاہدے” پر دستخط کیے ،جو آزادی،خودکی بہتری،اتحاد اور باہمی امدادکی روح سے لبریز ہے اور اس جذبے کو بروئے کار لایا جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں لگائی جانے والی ویکسینز کی ہر دو خوراک میں سے ایک ،چینی ویکسین ہے۔چین ،سری لنکا کے ساتھ کووڈ-۱۹ سے متعلق ادویات کے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔فریقین کو دو منصوبوں، کولمبو پورٹ سٹی اور ہمبنٹوٹا بندرگاہ کی بنیاد پر، آر سی ای پی اور چینی منڈی کے مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے چین۔ سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کرنی چاہیئے۔
چینی وزیر خارجہ نے اسی دن سری لنکن وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔