بین الاقوامی

چین قازقستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ()
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار طلوبردی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین قازقستان میں استحکام کو برقرار رکھنے اور تشدد کی روک تھام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق
مختارطلوبردی  نے کہا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے اور امن و امان بحال ہو رہا ہے۔وانگ ای نے متشدد دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لیے عزت و احترام کے جذبات کا اظہار کیا اور ہلاک اور زخمی ہونے والے بے گناہ افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام قازق حکومت اور عوام کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ قازقستان کے صدر کی مضبوط قیادت میں  امن و امان مکمل طور پر بحال ہوگا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین قازقستان کے ساتھ قانون کے نفاذ اور سکیورٹی اداروں کے تعاون اور داخلی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کے لیے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سیاسی نظام اور حکومتی سلامتی کا تحفظ کیا جائے گا ،”کالر انقلاب "کی ہر سازش کا خاتمہ کیا جائے گا،بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کی جائے گی اور چین- قازقستان کے درمیان تعاون کے اہم  منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker