اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ای وی ایم کے ذریعے الیکشن غیر متنازع اور شفاف ہوں گے،شبلی فراز

اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم مشین کے ذریعے ہوں گے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کی بحث اب اگلے مرحلے میں چلی گئی ہے، اب اس کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشین کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی ہے اور حکومت کو درکار ای وی ایمز کی تعداد سے آگاہ کیا ہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ کب تک مشینیں اسے مل جائیں گی۔شبلی فرازنے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اگلے ہفتے مشینیں مہیا کر دی جائیں گی اور اس پر اپنے عملے کو ٹریننگ دے گا۔ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن غیر متنازع اور شفاف ہوں گے۔انہوںنے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں الیکٹرانک مشین نہ ہونے کی وجہ سے دو لاکھ 34 ہزار ووٹ مسترد ہوئے،خیبرپختونخوا میں آدھا الیکشن ہوا ہے تاہم اس سے ای وی ایم کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے کیونکہ ایک ایک ووٹ اہم ہے۔ ای وی ایم سے الیکشن شفاف بھی ہوتا ہے اور بروقت نتائج بھی آ جاتے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کے حوالے سے کچھ روز سے کچھ اخبارات میں مکمل اور جزوی طور پر غلط خبریں چھپ رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن اب حقیقت بننے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مکمل ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ عملدرامد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔شبلی فراز نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس میں بھی ای وی ایم کے استعمال کے لیے ماحول اور انتظامی امور کو آرگنائز کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونے والے الیکشن ہر لحاظ سے شفاف اور درست ہوں گے۔اپوزیشن کی جانب سے ای وی پر ہونے والے اعتراضات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ وہ مخالفت برائے مخالفت کر رہی ہے اگر اس کے پاس کوئی ٹھوس بات ہے تو وہ سامنے لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker