اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے،شوکت ترین

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت کے دورانیے پر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے،کوشش ہوگی دونوں بلز جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ قانونی بلز پر اعتراضات اٹھانا اپوزیشن کا کام ہے،اعتراضات اپوزیشن نہیں اٹھائے گی تو کون اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت کے دورانیے پر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں 5 سالہ توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل کے تحت مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی تجویز ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker