اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

پاکستان میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 1600 سے زائد کیسز سامنے آئے اور اورتین مریضوں کاانتقال ہوا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے جس کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں 45 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 649 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.66 فیصد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کوروناکے617مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو چکی ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 668 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 91، کے پی 181757 ، اسلام آباد میں 109396، جی بی میں 10432، بلوچستان 33659 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34704 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 7681، پنجاب 13080 افراد ، کے پی میں 5943، اسلام آباد 967 بلوچستان 367 ، جی بی میں 186، آزادکشمیر 748 مریض کوروناسے جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی نے بتایا ملک بھر میں کورونا کے 67 مریض وینٹی لیٹر پر اور کورونا کے 773 مریض 640 اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker