وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ، تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، جس کے بعد اسکول لگنے کے وقت میں پندرہ منٹ سے پون گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہیاسکول و دفاترکیاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنے کی تجویزدی گئی تھی جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ایچ اے 2 کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے۔روات اور جی ٹی روڈ پرموجود تعلیمی اداروں کیاوقات کار بھی تبدیل کردئے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کے مطابق چوبیس تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔خیال رہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اسکول و دفاترکیاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنیکی تجویزدی گئی تھی۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024