اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

جناح سپر مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کرنیوالی سی ڈی اے ٹیم پر حملہ

اسلام آباد،اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کرنے والی سی ڈی اے ٹیم پر نیو کابل ریسٹورنٹ کے مالکان اور عملے کا حملہ ، ڈی اے ایم کے دو اہلکار شدید زخمی ، ملزمان کی سی ڈی اے کے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش، شیشے توڑ دیئے ، فیلڈ انچارج سی ڈی اے طارق زیب آفریدی کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی انسداد تجاوزات ٹیم جس کی قیادت فیلڈ انچارج طارق زیب آفریدی کر رہے تھے ،جناح سپر مارکیٹ میں واقع ہوٹل نیو کابل ریسٹورنٹ پر تجاوزات مسمار کرنے کیلئے پہنچی تو ریسٹورنٹ کے مالک ظفر خان نے دیگر ساتھیوں اور عملے کی مدد سے سی ڈی اے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور پسٹل اور ڈنڈوں سے تشدید کا نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، ملزمان نے سی ڈی اے عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ٹرک کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی اور شیشے بھی توڑ دیئے ۔ اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر سی ڈی اے عملے کی جان بچائی ۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker