
اسلام آباد،گاڑی برف میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ آئی جی موٹروے انعام غنی کا بیان سامنے آ گیا۔
مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کے باعث برفانی طوفان میں پھنسے کئی شہری اپنی گاڑیوں میں موت کے منہ میں چلے گئے۔ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔گاڑی برف میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل موٹروے انعام غنی نے کہا کہ کاربن مونوآکسائیڈمیں بونہیں ہوتی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے، کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہے اور انجن چل رہا ہے تو کھڑکی ہلکی سی کھولیں، گاڑی کے ایگزاسٹ سائلنسرپائپ سے برف صاف کریں۔