اسلام آباد ،وفاقی دارلحکومت میں کئی روز جاری رہنے والی بارش سے تباہی ،اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ڈیڑھ سو سے زائد قبریں بیٹھ گئیں،ڈی ایم اے کے عملے نے بروقت نشاندہی پر قبروں کی بحالی کا کام شروع کر دیا ، شہریوں کا خیر مقدم ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے نتیجے میں جہاں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، وہیں ایچ الیون قبرستان میں ڈیڑھ سو سے زائد قبریں بیٹھ گئی ہیں ۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ایم اے ) نے بروقت نشاندہی پر قبروں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔شہریوں کی جانب سے ڈی ایم اے کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔