اہم خبریںپاکستان

سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد اور فواد چوہدری آمنے سامنے آ گئے

اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آمنے سامنے ، فواد چوہدری کے ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے اور معیشت کے مثبت اعشاریوں سے متعلق ٹویٹ پر سابق سیکرٹری اطلاعات نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ کیا گزشتہ رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں ، ان کو بھی مثبت اعشاریوں میں شامل کر لیں ، پارٹی بیانیہ ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں ، سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے اور معیشت کے مثبت اعشاریوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ٹویٹ پر سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کیا تھا ،تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا ان کو بھی مثبت اعشاریوں میں شامل کر لیں ، پارٹی بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا کیوں کہ جان تو اللہ تعالیٰ کو دینی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker