بین الاقوامی

چین، غربت میں کمی کا خواہاں ہے۔وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سات جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین غربت میں کمی اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کی بہتر زندگی کی خواہش کو پورا کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دی جا سکیں ۔
حال ہی میں برطانوی اخبار "فنانشل ٹائمز” میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے ،خاص طور پر اقتصادی ترقی کی توجہ کو مقدار سے معیار کی طرف منتقل کرنے میں، چین کا تجربہ سیکھنے کے قابل ہے۔ وانگ وین بن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے مشترکہ خوشحالی کا جو تصور پیش کیا وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے عوام پر مبنی ترقی کے تصور سے پیدا ہوا تھا۔
وانگ وین بن نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں تیزی لانے ،تمام ممالک کے عوام کی خوشحالی کو فروغ دینے ،غربت میں کمی کرنے، خوراک کے تحفظ، انسداد وبا اور ویکسین، ترقیاتی سرمایہ کاری ،موسمیاتی تبدیلی اور سبز ترقی جیسے شعبوں میں وسیع تر بین الاقوامی برادری کی متحدہ قوت کو فروغ دینے کے لیےعالمی ترقیاتی انیشیٹو پیش کیا۔ یہ چین کی جانب سے عالمی ترقی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے فراہم کردہ ” چینی حل "ہےجسے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی اداروں جیسی بین الاقوامی تنظیموں اور تقریباً 100 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker