
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سانحہ مری پر سب سے پہلے متحرک ہونے والے حکومتی وزیر ہیں جنھوں نے موقع پر پہنچ کرریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کی ، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے ٹریفک کے رش اور برف باری کی شدت سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے فوری طور پر مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جبکہ برف باری کی شدت میں اضافے کو دیکھتے ہی ہنگامی طور پر اقدامات کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو متحرک کیا اور پیر املٹری فورسز کو ریسکیوآپریشن کے لئے مامور کیا، وزیر داخلہ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات انتظامیہ کے افسران کو گھروں سے نکل کر مری پہنچنے کی ہدایت کی اور ہفتہ کو علی الصبح خود مری پہنچے اور امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے ۔
مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچ گئے۔
برفباری کی وجہ سے 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔@GovtofPakistan @PakPMO @ImranKhanPTI pic.twitter.com/qTEKG47oRq
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 8, 2022