اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئر مین نیب پارلیمنٹ کوانتہا ئی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال معززپارلیمنٹ کوانتہا ئی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وہ پہلے بھی پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوئے اور آئندہ جب بھی پی اے سی اور پارلیمنٹ کی دیگرکمیٹیاں بلائیں گی تو چیئرمین نیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔اپنے انتہائی قریبی عزیز کی سخت علالت کے باعث چیئرمین نیب پی اے سی کے اجلاس میں خود شریک نہیں ہوئے اور اپنی جگہ ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز کو پرنسپل اکاونٹنگ افسر کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال معززپارلیمنٹ کوانتہا ئی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وہ پہلے بھی پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوئے اور آئندہ جب بھی پی اے سی اور پارلیمنٹ کی دیگرکمیٹیاں بلائیں گی تو چیئرمین نیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔خط میں کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں نیب کے پرنسپل اکاونٹنگ افسر کی نمائندگی کے حوالے سے میڈیا میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،حقیقت میں خط سیکرٹری قومی اسمبلی کو لکھا گیا تھا جس میں ان کومطلع کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کے قریبی عزیز سخت علیل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز کو پرنسپل اکانٹنگ افسر کی حیثیت سے نمائندگی کا اختیار دیا گیا۔پارلیمنٹ کے احترام کے طور پر ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ذاتی طور پر پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوں اور معزز پارلیمنٹرین کے تمام سوالات کے جوابات سمیت معزز پارلمنٹیرین کو صورتحال سے آگاہ کریں ۔پی اے سی میں پیش ہونے سے متعلق وزیراعظم آفس کے خط کا نادانستہ طور پر حوالہ دیا گیا ۔نیب کی طرف سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست کی گئی ہے کہ 3جنوری 2022 کو لکھے گئے خط کو واپس لیا جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker