اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے،عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا ،موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری کی صورتحال کے تناظر میں تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ریلیف کمشنر، ڈی جی ریسکیو 1122اور ڈی جی پی ڈی ایم کو ریسکیو سرگرمیوں کی ہدایت کی ہے ، پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا پہلی ترجیح ہے ۔عثمان بزدار نے کہا مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے،ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر مری جا کر ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سنو کٹر اور ضروری مشینری راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مری بھجوائی گئی ہے،سیاحوں کی زندگیاں سب سے اہم ہیں، سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے،سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے،برف باری سے افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔عثمان بزدار نے کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،امدادی سرگرمیوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker