اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مری میں شدید برفباری، اسلام آباد پولیس کے اہلکار بچوں سمیت جاں بحق

مری میں برفباری سے لطف اندوزہونے کیلئے جانے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے ، اے ایس آئی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ہمراہ گزشتہ روز مری کی سیر کیلئے نکلے تھے ،اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے مرحوم کے گھر کا دورہ کیا اور ان کی بیوی اور بیٹے سے اظہار ہمدردی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مری میں شدید برفباری میں پھنس جانے والے اے ایس آئی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت خالق حقیقی سے جاملے ،مرحوم نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔مرحوم کی بیوی اور ایک بیٹا اسلام آباد گھر پر موجود ہیں،مرحوم اے ایس آئی تلہ گنگ کے گاوں ددھیال ضلع چکوال کے رہائشی ہیں ۔ اے ایس پی کوہسار بنش، ایس ایچ او کوہسار مرحوم کے لواحقین کے گھر پہنچ گئے ۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس اس کڑے وقت میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، مرحوم اے ایس آئی کے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس راولپنڈی انتطامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے، اسلام آباد پولیس کی امدادی ٹیم مری روانہ کی گئی جنہوںنے مرحوم اے ایس آئی اور ان کے بچوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں پہنچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker