پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 28,962 ہوگئی جبکہ مزید 1,345 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,302,486 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید1,345نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 02 ہزار 486 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 782 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 082 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 673، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 167،ب لوچستان میں 33 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 696 کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 962 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے صرف آزاد کشمیر میں ایک اموات رپورٹ ہوئی۔کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,077افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سندھ میں 7678، خیبرپختونخوا میں 5941، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 366 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 747 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ 15 ہزار 192 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 629 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 246 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 537 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,345 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 752 ہزار 912 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024