اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

مری اور گردنواح میں 90کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے طوفان اور شدید برفباری کی وارننگ

مری ، سیاحتی مقام مری، گلیات اور آزاد کشمیر کیلئے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی گئی۔

مری انتظامیہ کے مطابق مری اور گردونواح میں آج رات بارش اور برفانی طوفان کی پیشگوئی ہے، 50 سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور شدید برفباری کاامکان ہے۔مری میں شدید رش اور ٹریفک جام کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیاانتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شہری شدید موسم میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، نہ ہی مری کا رخ کریں کیونکہ شدید موسمی صورتحال رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کا کہنا ہے کہ مری سے سیاحوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ شد ید برفباری کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔دوسری جانب اسلام آباد سے مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے مری گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہے گا جبکہ مری میں برفباری اور ٹریفک جام کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینس، سکیورٹی گاڑیاں اور فائرفائٹنگ گاڑیاں پابندی سے مستثنی ہوں گی۔خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے رش کے باعث مری میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker