پنجابعلاقائی

وہاڑی میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام ، 3 منشیات ڈیلرز گرفتار

وہاڑی(محمد اشرف، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل صدر مظہر حیات کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی محمد اشرف نے ٹیم کے ہمراہ ضلع وہاڑی میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30کلو چرس برآمد کر لی جبکہ ان کے زیر استعمال الٹس اور کلٹس دو گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئی. کامیاب آپریشن کے دوران ملزم محمد عثمان سے 9کلو 6سو گرام چرس, رحم دین سے 8کلو 4سو گرام چرس اور نوید سے 12کلو چرس برآمد کی گئی. ایس ایچ او ٹھینگی محمد اشرف کا کہنا تھا کہ کامیاب کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیتی منشیات برآمد کی گئی. تینوں ملزمان کا تعلق منظم منشیات گروہ سے ہے جو مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں. ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اور ایسے گھناونے کاروبار میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. جبکہ ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم ایس ایچ او ٹھینگی محمد اشرف, سب انسپکٹر محمد اقبال, ٹی ایس آئی راشد ندیم, اے ایس آئی محمد جاوید اور کنسٹیبلان عمر فاروق, آصف عبداللہ محمد تنویر اور مقبول احمد کو شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker