
اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی ،وزارت مذہبی امور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو گرفتارکرلیا۔ملزمان سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔ملزمان نے ارتھ گارڈن کے مالک سید حامد سے 1000 پلاٹوں کی خریدو فروخت کی تھی۔ملزمان نے سوسائٹی سے فنڈز جاری کئے لیکن سوسائٹی کو کوئی زمین نہیں ملی۔