اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،مزید 3نوجوان شہید

سرینگر،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 نوجوانوں شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق تینوں نوجوانوں کوضلع بڈگام میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس گئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔بڈگام میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے3 نوجوانوں کوشہید کرنے کے بعد بھی بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔دوسری جانب سرینگرمیں 4نوجوانوں کوگھروں سے گرفتارکرلیا گیا۔مقبوضہ کشمیرمیں دسمبر میں بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 31 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker