بیجنگ ()
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وبائی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے سینئر مشیر بروس ایلورڈ نے بتایا کہ انسداد وبا کے لیے عالمی ویکسین تعاون منصوبے "کووایکس” کے تحت چین نے 49 ممالک اور خطوں کو سائنوفارم اور سائنو ویکویکسین کی 180 ملین سے زائد خوراکیں فراہم کی ہیں جو مجموعی طور پر فراہم کردہ ویکسین کا تقریباً 20 فیصد ہیں۔ یوں چینی ویکسین عالمی سطح پر قوت مدافعت کو بہتر بنانے اور انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔