بین الاقوامی

چین کی سنکیانگ سے متعلق امریکہ کے من گھڑت جھوٹ پر تنقید

امر یکہ کے. من گھڑت جھوٹ سے امر یکی منافقت مزید عیاں ہو گی، چین

بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِین نے  میڈیا بریفنگ میں کہا  ہے کہ سنکیانگ سے متعلق امریکہ کے من گھڑت جھوٹ سے دنیا کے سامنے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے امریکی منافقت مزید عیاں ہو گی۔
اطلاعات کے مطابق کچھ امریکی سیاست دانوں نے ٹیسلا کو سنکیانگ میں اسٹور  کھولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔وانگ وین بین نے کہا کہ دسمبر 2018 سے اب تک 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے 2000 سے زائد ماہرین، اسکالرز، صحافیوں، سفارت کاروں اور دیگر افراد نے سنکیانگ کا دورہ کیا ہے اور سنکیانگ میں سماجی استحکام، معاشی خوشحالی اور قومی ہم آہنگی کی ترقی کا مشاہدہ کیا ۔ لیکن امریکہ نے اس پر  اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ فرانس، روس، سویڈن، ڈنمارک، ناروے، سوئٹزرلینڈ، امریکہ، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا، برازیل، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے میڈیا اور اسکالرز نے متعدد  مضامین شائع کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد "جبری مشقت” اور "سنکیانگ میں نسل کشی” "یہ مکمل طور پر چین کے خلاف تعصب اور دشمنی پر مبنی جھوٹ ہے۔ اس کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہر گز نہیں بلکہ چین کو دبانا اور اس پر قابو پانے سمیت سنکیانگ  کی تمام قومیتوں کی مستحکم ترقی و اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔ پانچ تاریخ کو 36 ممالک کے 40 سے زائد مستقل نمائندوں، سفارت کاروں اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ حکام نے سنکیانگ کا ورچوئل دورہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وفد نے سنکیانگ کی ترقی اور تعمیراتی کامیابیوں کو متاثر کن قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker