بیجنگ ()
عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ بیجنگ میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022 کے حوالے سے انسداد وبا کے مضبوط اقدامات کی روشنی میں محفوظ سرمائی گیمز منصوبے کے تحت آگے بڑھیں گی۔
ریان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو کھیلوں کے محفوظ انعقاد کے بارے میں تکنیکی مشورے فراہم کیے ہیں اور اس حوالے سے مل کر کام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام نے انسداد وبا کے بہت مضبوط اقدامات کیے ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ ضابطہ عمل کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ہم آئی او سی کے ساتھ اس کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔