اسلام آبادپاکستانعلاقائی

شہروں کو سجانے کے لئے ثقافت سب سے اہم ہے،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے اور آرٹس کونسل آف کراچی کے مابین 15ویں اردو کانفرنس کے انعقاد کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط،15ویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 10 مارچ 2022 سے 13 مارچ 2022 تک کیا جائے گا۔عالمی اردو کانفرنس پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا حصہ ہونگی۔ذرائع کے مطابق عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے نامور سکالز اور مندوبین شرکت کریں گے۔اس ایم او یو کے تحت سی ڈی اے کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کے لئے میزبانی کرے گا۔ 15ویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ سی ڈی اے شہر کی تعمیر و ترقی میں مصروف عمل ہے،کوئی بھی شہر صرف سڑکوں، پھولوں سے نہیں سجتا،شہروں کو سجانے کے لئے میں ثقافت سب سے اہم ہے،سی ڈی اے سمجھتا ہے کہ شہر میں آرٹ، کلچر اور ادب کو فروغ دینا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو ایسا شہر بنانا چاہتے ہیں جو آرٹ، کلچر اور ثقافت کی روشنی سے روشن ہو،سی ڈی اے کی طرف سے ایم او یو پر ممبر فنانس رانا شکیل اصغر نے دستخط کئے۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker