
کراچی(آئی پی ایس )داؤد یونیورسٹی کے باہر گلگت بلتستان کے طلبہ کا نومینیشین کے باوجود داخلہ روکنے کے خلاف احتجاج۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلبہ کے مظاہرے کو روکنے کے لئے دھونس دھمکی اور ہراسانی کی کوشش کی جارہی ہے ، طلبہ ڈٹ گئے اور کہا کہ جب تک یونیورسٹی انتظامیہ باہر آ کر ان سے مذاکرات نہیں کرتی مظاہرہ ختم نہیں ہوگا۔ مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی غلام محمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔