
اسلام آباد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا منصب ملنامیرے لیے بہت عزت اور اعزاز کی بات ہے،میں بار دگر اس اعتماد کے اظہار پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب کا تہہ دل سے ممنون ہوں،میں بطور وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے دیگر عہدیداران ، اراکین اور کارکنان کے ساتھ مل کر پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔