
اسلام آباد(قیصر ستی)فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ ہو گیا، پاشا الیون نے ویٹرن بوائز کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ویٹرن بوائز نے ڈائیکن کو ہرایا جبکہ بورن ٹائیڈ ٹھنڈرز کو ایگل سٹار اور دھمیال ٹھنڈرز سیشکست کا سامنا کرنا پڑ۔ا پہلے میچ میں پاشا الیون نے ویٹرن بوائز کو 9رنز سے شکست دی پہلے پاشا نے مقررہ 20اوورز میں 156رنزبنائے جاگیر خان نے 61اور شہباز نے 50رنز کی اننگز کھیلی ویٹرن کی جانب سے احمد نے 3اور عبداللہ نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے جواب میں ویٹرن بوائز کی ٹیم 147رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی آفتاب 36ناٹ آئوٹ رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ پاشا کی طرف سے اظہار خان ، نعیم اور شہباز نے دو دو وکٹ حاصل کیے شہباز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیادوسرے میچ میں ویٹرن بوائز نے ڈائیکن کو 115رنز سے ہرایا ویٹرن نے پہلے 183رنز بنائے سلمان نے 78اور جواد نے 40رنز بنائے جواب میں ڈائیکن کی ٹیم 68رنز پر ڈھیر ہو گئی احمد نے 3جبکہ اسد اور حیات نے دو دو وکٹ حاصل کییسلمان کو مرد میدان قرار دیا گیا ے تیسرے میچ میں ایگل سٹار نے بورن ٹائیڈ کو 2وکت سے شکست دی بورن ٹائیڈ نے پہلے 179رنز بنائے حمزہ مجید نے 53جبکہ عبدالمعیز نے 47رنز بنائے ایگل کی جانب سے آصف بیگ نے 3اور عثمان پاشانے 2کھلاڑی آئوٹ کیے ایگل سٹار نے مطلوبہ ہدف 8وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا رحیم نے 38اور سمیع اللہ نے 36رنز کی اننگز کھیلی بورن ٹائیڈ کی جانب سیعزیر واجد ، کلیم اور اویس سفیر نے دو دو وکٹ حاصل کیے آصف بیگ مین آف دی میچ قرار دئیے گئیچوتھے میچ میں دھمیال ٹھنڈر ز نے بورن ٹائیڈ تھنڈر ز کو 24رنز سے ہرایا دھمیال نے پہلے 127 رنز بنائے ریاض خان 51رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے بورن ٹائیڈ کی طرف سے ابراہیم نے 4جبکہ اویس سفیر اور جہانداد نے دو دو کھلاڑی آئوٹ کیے بورن ٹائیڈ کی ٹیم جواب میں 103رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اویس سفیر نے 32رنزبنائے دھمیال کی طرف سے ریاض خان ،فواد اور عثمان نے دو دووکٹ حاصل کیے ریاض خان مرد میدان قرار پائے ۔