
گلگت(آئی پی ایس )قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "ونٹر اینڈ ایڈونچرٹوریزم” فاسٹ ٹریک انکیوبیشن کے عنوان پر شاندار پروگرام کا کا انعقاد کیاگیاہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پروگرام کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،ٹیک ویلی پاکستان اور ایکسیلیریٹ پراسپیرٹی نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان تھے۔ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت وکھیل وامور نوجوانان راجہ ناصر علی خان، وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، ٹیک ویلی پاکستان اور ایکسیلیریٹ پراسپیرٹی اور مختلف اداروں کے زمہ دارآفیسران،حکومتی زمہ داران،گلگت بلتستان کے سینئر صحافی حضرات،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد موجود تھے۔پروگرام منعقد کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں ونٹر ٹوریزم اینڈ ایڈونچر کو فروغ دینے سمیت اس حوالے سے کام کرنے والے انکیوبیٹ کو مزید کام کرنے سے متعلق حوصلہ افزائی اور ان کو معاونت فراہم کرنا تھا۔پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالدخورشید خان نے کہاکہ کامیابی کے لیے ایمانداری،سچائی اور خوداعتمادی کے ساتھ کام کرنا لازمی ہے۔ان اصولوں کے مطابق انسان جو بھی کام کرے کامیابی یقینی ہے۔لہذا نوجوان نسل اور انٹرپینورز ان اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سیاحت،ٹیکنالوجی سمیت دیگر تمام شعبہ جات کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے دو ماہ میں آئی ٹی بورڑ کو فنکشنل کررہے ہیں۔جو گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سمیت ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کا م کریگی۔کیونکہ آنے والا وقت آئی ٹی او ر ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اس حوالے سے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرناہے۔انہوں نے کہاکہ اہمیت کے حامل موضوع پر پروگرام کا انعقاد کرنے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،ٹیک ویلی پاکستان اور ایکسیلیریٹ پراسپیرٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس سے قبل وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی اپنے دیگر شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر خود روزگاری کے فضا کو پید اکرنے کے لیے بھرپور کام کررہی ہے۔جس کے نتائج بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام محسوس کرینگے۔وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے اٹھارہ سے زائد سکولوں اور کالجوں کو آن لائن نظام سے منسلک کرنے سمیت معیاری تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے شرکا کو آگاہ بھی کیا۔ان سے قبل ٹیک ویلی پاکستان اور ایکسیلیریٹ پراسپیرٹی کے زمہ داران اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیااور پروگرام کو گلگت بلتستان میں ونٹراینڈ ایڈونچر ٹوریزم کے فروغ کے لیے معاونت قرار دیا۔پروگرام کے اختتام پر منتظمین کے درمیان وزیر اعلی گلگت بلتستان،وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے شیلڈ بھی تقسیم کئے۔