علاقائیگلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان کی ایم ڈی بیت المال سے ملاقات

 اسلام آباد(آئی پی ایس )گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ظہیر کھوکھر سے ملاقات کی ملاقات میں گلگت بلتستان میں پاکستان بیت المال کی کارکردگی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر ایم ڈی بیت المال نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو فوری امداد مہیا کیا جائے گا اور متاثرین بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان میں ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے پر زور دیا۔منیجنگ ڈائریکٹر نے اس عزم اظہار کیا کہ گلگت بلتستان بھر میں پاکستان بیت المال کو عام عوام کی خدمت کے لئے مزید فعال بنائینگے اور ضلع میں غذر خواتین کے لیے شیلٹر ہوم کا قیام عمل مین لایا جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker