اسلام آباد ،میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی ) میں اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 17اور 18کے 5افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر غلام شبیر کو ڈائریکٹر ایڈمن و ایچ آر کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، گریڈ17کے افسر عرفان خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 17کے افسر حافظ توقیر خان کو ریسکیو 1122سے ہٹا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن،سپورٹس و کلچر اینڈ ٹورزم تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 17کے افسر شیخ ذیشان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بازار ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17کے افسر خالد عباسی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے (بازار ) سے ہٹا کر گریویارڈ (قبرستان)آفیسر ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا ہے ۔