اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وجیہہ سواتی کی لاش کی تمام تردستاویزات مکمل،میت امریکہ روانہ کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی لاش کی تمام تردستاویزات مکمل،لاش بامنگ کیلئے راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل،بامنگ کا عمل مکمل ہونے پر میت آج رات امریکہ روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔راولپنڈی میں اغوا کے بعد قتل کی جانیوالی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی لاش کی امریکہ منتقل کرنے کی تمام تر دستاویزات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق لاش بامنگ کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال کی مارچری سے پولیس افسران اور امریکی سفارتی عملے کی موجودگی میں راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل کی گئی۔ وجیہہ سواتی کے بھائی احمد اور پاکستانی نژاد امریکی خاتون مقتولہ کی بہن عامرہ کو بھی ملتان سے بلایا گیا تھا۔ لاش کی بامنگ پراسس کیلئے 60 ہزار روپے کی رقم بھی جمع کرائی گئی ۔بامنگ کا عمل مکمل ہونے پر وجیہہ سواتی کی لاش اس کے بہن بھائی آج رات غیر ملکی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ لے کر جانے کا امکان ہے۔ ورثا نے امریکہ میں تدفین کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاش منتقلی کے لیے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔وجیہہ سواتی کی لاش 12 روز تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرد خانے میں موجود رہی ۔ مرکزی ملزم مقتولہ کا سابق شوہررضوان حبیب اور دیگر پانچ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker