
اسلا م آباد،وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے رواں سال کے وسط میں انعقاد اورآزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی بے پناہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایکو ٹورازم کے ذریعے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور ان علاقوں کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے