پنجاب کے 24اضلاع میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آج آخری دن ہے، کل (7 جنوری)سے اسکول کھل جائیں گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ ہفتے میں تین دن چھٹیوں کی پالیسی کا سلسلہ 15 جنوری تک چلے گا۔ کورونا کے کیسز بڑھنے پر اسکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن غلام فرید نے غیریقینی صورتحال ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی اور تمام اسکول شیڈول کے مطابق اپنی مقررہ تاریخ پر کھلیں گے۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا بھی اس حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 جنوری تک سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کو اسکول کھلیں گے اور اس کے بعد طلبہ ہفتہ اتوار اور پیر کو دوبارہ تین دن چھٹیاں کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے کل سے اسکول کھلنے کا ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ تمام طلبا اور اساتذہ کوخوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقنینی بنایاجائے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024