اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں،گورنر پنجاب

لاہور،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین سن لیں مارچ کے بعد اپریل ہوگا اور کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2021 گزر چکا مارچ 2022 اور مارچ 2023بھی گزر جائے گا، اپوزیشن صبر کرے الیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان دونوں آئینی مدت پوری کریں گے، ملک بھر میں پہلی بار یکساں ترقی پر کام ہورہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں، انصاف صحت کارڈ تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی منصوبہ ہے۔دوسری جانب گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔راجہ جلال حسین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker