ملک میں کورونا کے پھیلا ومیں پھر تیزی آنے لگی ،ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ،یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار955 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 46ہزار585 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید ایک ہزار 85 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.32 فیصد تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 636 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 84 ہزار 226 ، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 573 اور بلوچستان میں 33 ہزار 654 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 984 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 682 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024