اسلام آبادعلاقائیگلگت بلتستان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی چیئرمین نادرا سے ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی چیئرمین نادرا طارق ملک سے اہم ملاقات کی گلگت بلتستان میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نادرا کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ملاقات میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم کی طرف سے بلدیاتی انتخابات پر  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے اہم ملاقات کی ہے جس میں گلگت بلتستان میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے،ملاقات میں چیئرمین نادرا نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے،اس موقع پر نادرا نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ساتھ  رابطہ رکھنے، انتخابی معاملات اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر ہمہ وقت تعاون جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker