تجارتعلاقائیگلگت بلتستان

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا قراقرم کوآپریٹو بینک کا دورہ

گلگت (آئی پی ایس) ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان عزیزالرحمان جمالی صاحب کا قراقرم کوآپریٹو بنک کا پہلا دورہ۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر سید غلام محمد اور بینک انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور بنک  کی گلگت بلتستان کیلئے خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بینک کی کارکردگی، خدمات،  روزگار کی فراہمی کی مناسبت سے  علاقے کی معاشی ترقی میں بنک کے کردار کا تفصیلی ذکر کیا۔  بنک کے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی مہمان کو  آگاہ کیا۔ بینک کی تنظیم نو،  سٹیٹ بینک سے لائسنس کے حصول، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پلان اور خطے میں آنے والے مواقع کی مناسبت سے بینک کی ترجیحات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے علاقے کے لئے بینک کی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنی جانب سے بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے  دوردرازعلاقوں میں بھی کے سی بی ایل نیٹ  ورک کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا انھوں نے بینک  انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور بینک کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس بات  کی نشاندہی بھی کی کہ مستقبل میں  پبلک پرائیویٹ پا رٹنر شپ کی مدد سے کئی منصوبے شروع کی جاسکتی ہیں  اور حکومت کے ترقیاتی پیکجز کے نتیجہ میں بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گی جس کی مدد سے لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر کرنے اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بنک انتظامیہ نے بینک اپنی اولین فرصت میں دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker