اسلام آباد(آئی پی ایس) بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کا ایوان صدر کا دورہ، وفد کی قیادت وائس چانسلرجامعہ بلتستان پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کی وفد میں طلباء کے علاوہ فیکلٹی ممبران بھی شامل تھے، صدر مملکت نے ملاقات کے دوران جامعہ بلتستان کے اقدامات سراہا تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء کے وفد نے اسلام آباد میں ایوان صدر کادورہ کیا ۔ صدر مملکت اور جامعہ بلتستان کے چانسلر ڈاکٹرعارف علوی نے بلتستان کی نئی قائم کردہ یونیورسٹی کی جانب سے مختصر عرصے میں بے مثال ترقی اور اقدامات کو سراہا ۔ صدر نے سکردو میں 5 سب کیمپسز کے قیام، 4 سال میں 4 کاونوکیشز کے انعقاد، سیاحت اور مہمان نوازی میں ووکیشنل ٹریننگ، سرٹیفکیٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ ڈپلومہ پروگرامزکے آغاز، مائنز، معدنیات اور جمز اسٹون، ایگری ٹورزم، گلیشیئر گرافٹنگ اینڈ کنزرویشن آف فرجل جی بی انوائرنمنٹ اینڈ ایکو سسٹمز کو سراہا۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی نے سکردو ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ گلگت بلتستان کے لیے بڑا اہم اعلان ہے ۔اس ائیرپورٹ کے قیام سے گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے گا، اور علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے تحت جامعہ بلتستان کے انفراسٹرکچر کے لیے 1747 ملین مختص کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، بحثیت چانسلر جامعہ بلتستان کی بہتری اور فعالیت کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گا انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پورحصہ ڈالیں ملکی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے کے لیے ہمیں عملی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا ۔ وفدمیں وائس چانسلر اور طلباء کے علاوہ ایسوی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا، ڈاکٹر اشتیاق منڈوق، ڈاکٹر محمد عیسیٰ، ڈاکٹر ذاکر قمر، ڈاکٹر سالار علی، غلام عباس ،عبد الرحمن میر، محمد بشیر سجاد حسین، ،ذیشان علی، محمد کمال، نازیہ بتول، موسیٰ علی نائلہ بتول اور بے نظیر بانو شامل، تھے، ملاقات کے بعد ایسوی ایٹ پروفیسرڈاکٹر غلام رضا نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی فعالیت اور بہتری کے لیے وائس چانسلر کی خدمات کو سراہا۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024