
اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں شعبہ سٹریٹ لائٹ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، گلیوں اور مارکیٹس میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام شامل ہے، نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر 38 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کے لئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کئے جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ سٹریٹ لائٹس اسلام آباد کی مختلف مرکزی شاہراہوں بشمول شاہراہ دستور، سیکٹر جی الیون، ای سیون، جی فائیو، ایف فائیو، جی سیون، جی سکس، ایف سیون، ڈی ٹوئیلیو میں تنصیب کی جائیں گیمزید برآں راول ٹائون، مارگلہ ٹائون، شہزار ٹائون، ہمک ٹان، وی وی آئی پی روٹس، این آئی ایچ، نیشنل پارک روڈ میں بھی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گیاسی طرح سیکٹر جی ٹین، ایف ٹین، ایف الیون، جی نائن، جی ایٹ، جی الیون سمیت دیگر سیکٹرز کی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں اور مارکیٹس میں بھی نئی اور جدید سٹریٹ لائٹس کی تنصیبات کا عمل شامل ہے ۔واضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ سٹریٹ لائٹس شہر روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی تیزی سے کررہا ہے۔