وانا(آئی پی ایس) پاک افغان شاہراہ جنوبی وزیرستان میں موسم سرما کی دوسری برف باری کی وجہ سے عام ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی،اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان نے اس اہم شاہراہ پر لوگوں کی پریشانی اور آمدورفت کی معطلی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور وانا انگور اڈہ شاہراہ پر نکلے،جبکہ ٹی ایم اے اور ہائی وے کی ٹیموں کو بھی روانہ کردیا،اس سے قبل انہوں نے اپنے محرر زمان وزیر کو بھی بھیجا تھا،ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کیلئے انہوں برف کو شاہراہ سے ہٹانے کی خود نگرانی کی،جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل انگوراڈہ نیزائی نارائی روڈ برف باری کی وجہ سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی تھی، اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، ایریا محرر انگوراڈہ زمان وزیر، ٹی ایم اے سٹاف اور ہائی وےکی ٹیم کو ساتھ لیکر بند شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا، اور چند ہی گھنٹے میں انگوراڈہ وانا روڈ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق برف باری میں پسلن اور دیگر حادثات میں تاحال کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے،تاہم موسم سے پتہ چلتا ہے،کہ اگلے چند گھنٹے یا انیوالی شب کو شدید برف باری ہوسکتی ہے،تاہم موسم سرما کی دوسری برف باری کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے اس بروقت کام کو لوگوں نے انتہائی سراہا ہے۔