پنجابخیبر پختونخواہعلاقائی

موٹروے پولیس نے ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کا انتظام سنبھال لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) موٹروے پولیس نے ہکلہ تا  ڈیرہ  اسماعیل خان موٹروے پر باقاعدہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ جس کے بعد انہوں نے فلیگ مارچ کیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے استعمال کرنے والوں کی بروقت مدد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع  کردی گئی ہے۔ پہلی مدد پر پہلی مدد مہوش نامی خاتون  کی  گی جن کی گاڑی میں  فنی خرابی  پیدا ہو گئی تھی جبکہ پہلا چالان حمزہ  نامی شخص کو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے  پر دیا گیا۔ ہکلہ – ڈی آئی خان موٹروے دو مین ٹول پلازہ اور آٹھ انٹرچینج پر مشتمل ہے 292 کلومیٹر پر مشتمل ایم 14 موٹروے کا آغاز  ہکلا انٹرچینج سے ہوتا بے جبکہ فتح جنگ ,پنڈی گھیب ,تراب ,داؤدخیل ,کالاباغ انٹرچینج ,کوٹ بیلیاں انٹرچینج ,پائی خیل ,کنڈل انٹرچینج  اور عبدالخیل انٹرچینج سے ہوتا ہوا یارک  انٹرچینج  پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس سیکشن کی وجہ سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان سفر میں نہ صرف خاطر خواہ وقت  کی بچت ہوگی بلکہ سفر  محفوظ طریقے سے طے کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker