اہم خبریںپاکستان

نواز شریف اور آصف زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افواہوں کا رواج بن گیا ہے، ترجمان پاک فوج نے بھی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے،جب کوئی سیاستدان اپنے پائوں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو اس نے افواہوں کا سہارا ہی لینا ہوتا ہے۔

بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے،مستقبل کے لوگ اور ہیں، یہ سلسلہ زرداری اور نواز شریف کے بغیر ہی آگے چلنا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شیخ رشید احمد ہماری سیاست کا روشن پہلو ہیں،انہوں نے ہمیشہ ملکی سیاست کا روشن پہلو اجاگر کیا،شیخ رشید احمد کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شیخ رشید احمد نے 1977میں پہلا الیکشن لڑا، اس وقت سے لے کر آج تک وہ ملکی سیاست کا محور رہے ہیں، شیخ رشید نے سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آج وہ ملک کی نامور شخصیت ہیں،آج بھی شیخ رشید جس پوزیشن پر بھی ہوں پاکستان کا میڈیا ان کو دیکھتا اور سنتا ہے،مستقبل کا تجزیہ کرنے اور پاکستان کی سیاست کا رخ تعین کرنے میں شیخ رشید احمد کی آواز اہمیت رکھتی ہے،شیخ رشید احمد کی کتاب لال حویلی سے جنرل اسمبلی تک میں شیخ رشید احمد نے اپنے سیاسی سفر کی کہانی پیش کی، کتاب کی کامیاب تقریب رونمائی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker