اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،جس سے رواں کے ماہ کے پہلے 5 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 9 ہوگئی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔مقبوضہ پولیس کے چیف نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور علیحدگی پسند تنظیم کے اہم رکن تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس چیف نے مودی سرکار کے ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے شہید ہونے والے نوجونوں میں سے ایک کو پاکستانی شہری قرار دینے کے بے بنیاد کہانی بھی گھڑی تاہم اس کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker