بین الاقوامی

چینی صدر کا بیجنگ سرمائی اولمپک 2022کی تیاریوں کا جائزہ

بیجنگ،بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک 2022کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل سپیڈ سکیٹنگ اوول، مین میڈیا سنٹر، ایتھلیٹس ویلج، گیمز ٹائم آپریشنز کمانڈ سنٹر اور سرمائی کھیلوں کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور چینی کھلاڑیوں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز، رضاکاروں اور آپریشن ٹیموں کے نمائندوں، میڈیا اور سائنسی تحقیق کے عملے کو بھی نئے سال کی مبارکباد دی۔بیجنگ سرمائی اولمپکس 4 تا 20 فروری جبکہ پیرا اولمپک سرمائی کھیل 4 تا 13 مارچ تک منعقد ہوں گے۔بیجنگ، 2008 کے گرمائی اولمپکس کی میزبانی کے بعد اب سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔یوں بیجنگ دونوں اولمپکس کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا۔یہ پانچواں موقع ہے جب صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔اس سے قبل وہ جنوری 2017، فروری 2017، فروری 2019 اور جنوری 2021 میں اولمپک وینیوز کے دورے کر چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker