
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، اب سندھ میں پی پی کے خلاف عوام کو اکھٹا ہونا ہوگا،عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے صوبائی صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ کے سیاسی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،وفاقی وزیر علی زیدی سے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اللہ بخش انڑ نے ملاقات کی ،رہنماوں میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، رہنماوں کے درمیان سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، اب وقت آگیا ہے، سندھ میں پی پی کے خلاف عوام کو اکھٹا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے۔علی زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف کو سندھ میں مضبوط بنانے جارہے ہیں، علی زیدی