
اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز اور پرویز رشید کی مبینہ آڈیو کے معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط ارسال کردیا جس میں مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ میں پہلے بھی دو خطوط لکھ چکی، جن کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا، ایک بار پھر آپ کی توجہ مریم صفدر کی پے درپے آنیوالی آڈیوز سے متعلق لکھ رہی۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں،مریم صفدر مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثاراور ارشاد بھٹی پر الزامات لگارہی ہیں اورانہوں نے سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی کہے۔انہوں نے کہا کہ لیکڈ آڈیو میں مریم نواز اور پرویز رشید نے صحافیوں کو بھونکنے والے کتے قرار دیا،مبینہ آڈیو میں پرویز رشید،مریم صفدر کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں جسں میں وہ سینئر صحافی حسن نثار، ارشاد بھٹی، مظہر عباس، ستار بابر پر ن لیگ کے موقف کے خلاف جانے کے گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ پرویز رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ مبینہ آڈیو میں مریم صفدر دو باسکٹس نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوانے کا ذکر ہے، ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر اور پیسے کے زور پر صحافت کو خرید کر اپنے حق میں پروگرام کروائے جاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کیخلاف گالیاں بولی جاتی ہیں،کیا یہ ہے میڈیا اور صحافیوں کی ٹوٹل اوقات ان نابالغ قومی لیڈران کی نظر میں؟ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔ خط کے مطابق عالیہ حمزہ نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنی کرپشن عوام سے چھپانے کے لئے ہر ادارے میں کرپٹ لوگوں کو پروان چڑھایا،میڈیا کی آزادی ن لیگ مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے،صحافتی تنظیمیں سوال کریں کہ یہ محترمہ کس طرح آزادی راے پر نقب لگا سکتی ہے؟ کیا مریم صفدر کی جیو نیوز نے ایچ آر یا پروگرام کوآرڈینیٹر ہے؟؟ جو اپنی من پسند خبروں اور بتائی ہوئی جھوٹی باتوں کو جیو پر نشر کرنے کے احکامات صادر کرتی رہی ہیں، ان چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سارا میڈیا یرغامال بنا ہوا ہے،امید ہے پیمرا اختیارات کہ اندر رہ کر مریم صفدر اور پرویز رشید کا اختساب ضرور کرینگے۔