
سکھر (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،ذوالفقار علی بھٹو دنیا میں پاکستان کیلئے عظیم تر مقام کے خواہاں تھے۔خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی،ہم ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے جمہوری اصولوں اور کی ہمیشہ پاسداری کرتے رہیں گے۔